ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ہوں گے ملک کے نئے فوجی سربراہ

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ہوں گے ملک کے نئے فوجی سربراہ

Tue, 19 Apr 2022 11:30:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  لیفٹیننٹ  جنرل منوج پانڈے کو ہندوستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جنرل منوج مکند نرونے کی جگہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو دسمبر 1982 میں بامبے سیپرس میں کمیشن ملا تھا۔ اپنے خاص کیریئر میں انہوں نے سبھی طرح کے علاقوں میں روایتی اور ساتھ ہی دہشت گرد مخالف مہم میں کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف سے متعلق فرائض کو نبھایا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے جموں وکشمیر میں آپریشن کے دوران لائف آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک انجینئر ریجمنٹ کی کمان سنبھالی، مغربی سیکٹر میں ایک انجینئر بریگیڈ، ایل او سی کے ساتھ ایک پیدل فوج بریگیڈ اور مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقے میں ایک پہاڑی ڈویژن اور مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔


Share: